طولکرم – مرکز اطلاعات فلسطین
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں قابض صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ معصوم شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے
منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شمالی مغربی کنارے میں طولکرم کے خلاف جاری غاصب اسرائیلی ارحیت کے نتیجے میں 8 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ منگل کی شام کو شہر کے مشرق میں واقع طولکرم کیمپ میں تیسری بار اسرائیلی ڈرون بمباری کی بمباری کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شہداء میں محیمین الاخرس، جمعہ سالم، عمران ہارون اور قصی عکاشہ شامل ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل کو قابض فوج نے ڈرون سے طولکرم کیمپ کے ایک مقام پر بمباری کی، جس میں دو خواتین شہید اور تین شہری زخمی ہوئے۔
شہید ہونے والی خواتین کی شناخت 53 سالہ خولہ علی عبداللہ عبدہ اور 18 سالہ براء خالد حسین علی کے نام سے کی گی ہے۔
دوپہر کے وقت نور شمس کیمپ پر ڈرون کی بمباری کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
نوجوان محمود محمد خالد عمر کیمپ پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اس کے پیٹ اور سینے میں گولیاں ماری گئی تھیں۔ قابض فوج کی فائرنگ سے فتحی سعید عودہ عبید کو شہید کردیا گیا۔۔