امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ تمام اقوام مشکل مراحل سے گذرتی ہیں۔ قطر کو بھی مشکل مراحل درپیش رہےہیں مگر مشکلات نے دوحہ کو خود اعتماد بنا دیا۔ جنوبی امریکا کے دورے کے اختتام پر امیر قطر نے کہا کہ علاقائی سطح پر قطر مشکلات اور کئی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے مگر اللہ کے فضل و کرم سے ہم ایک مضبوط قوت بن چکے ہیں۔قطر کے دوست بھی طاقت ور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت قطر اب زیادہ خود انخصار، خود کفیل اور خود اعتماد ہوچکا ہے۔