شنبه 07/دسامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی غزہ میں جنگ بندی مساعی کے لیے امیرقطرکی تحسین

منگل 7-مئی-2024

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے پیر کی شام جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے رابطہ کیا اور جاری بات چیت میں قطر کے کردار کے حوالے سے بات کی۔ انہیں دو روز قبل جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کی تحریک کی منظوری اور مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
 بیان کے مطابق حماس کی جانب سے فلسطینی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر قطر اور مصر کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پرغور کیا گیا جس کے بعد ان تجاویز سے اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے درکار طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا ہے اور قابض ریاست کو اس لمحے سے فائدہ اٹھانا چاہیے اورفوری جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہیے۔ 
ایک متعلقہ سیاق و سباق میں حماس نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ نے پیر کی شام ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو فون کیااور انہیں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی تجویز کی منظوری سے آگاہ کیا گیا۔
 عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے مجوزہ معاہدے کےحوالے سے حماس کی منظوری کے بارے میں پڑھا ہے جو دو روز قبل ثالث برادرممالک کی طرف سے پیش کیا گیا تھا۔
ٓ

مختصر لنک:

کاپی