جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی عدالت سے قید اور بھاری جرمانے کی سزا

جمعہ 26-اکتوبر-2018

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے ایک نام نہاد مقدمہ میں فلسطینی نوجوان کو 11 سال قید اور 60 ہزار شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 24 سالہ جون قاقیش پرانے بیت المقدس کے رہائشی ہیں۔

عدالت نے فلسطینی نوجوان کو یہودی آباد کاروں کو 60 ہزار شیکل ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ رقم 30 نومبر 2018ء تک ادا نہ کی گئی تو جرمانے کی رقم 80 ہزار شیکل ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ قاقیش تین سال سے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ انہیں گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ اس وقت جزیرہ نما النقب کی صحرائی جیل میں قید ہیں۔

اسیر جون قاقیش کو اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس سے مئی 2015ء کو حارہ النصاریٰ سے حراست میں لیاتھا۔ اس پر دو یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی