اسرائیلی اخبارات کے مطابق غزہ کی پٹی سے شدید زخمی حالت میں گرفتار فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کے تشدد کے نتیجے میں دم توڑ دیا۔ دوسری جانب شہید فلسطینی نوجوان کے اہل خانہ کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ہولناک تشدد کے نتیجے میں نوجوان کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
عبرانی اخبار "معاریو” کی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ میں ہفتے کی شام اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے عماد خلیل شاھین کو شدید زخمی ہونے کے باوجود ایک ہیلی کاپٹر میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا، جہاں اس پر وحشیانہ تشدد اور حالت بگڑنے پر سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال منتقل کرتے ہی تشدد اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ادھر شاہین کے اہل خانہ نے بھی اپنے بیٹے کی اسرائیلی فوج کے زیرحراست تشدد کے نتیجے میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔ تاہم شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری طورپر شاہین کی شہادت کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ عماد شاہین غزہ کی سرحد پر مظاہروں کے دوران چار بار زخمی ہوچکا تھا۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے اسے زخمی حالت میں اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔