شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی

منگل 13-نومبر-2018

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری اور فضائی حملوں میں تین شہری شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والےشہریوں کی شناخت 27 سالہ محمد زکریا اسماعیل التنری، 22 سالہ محمد زھدی حسن عودہ، 22 سالہ ایاد موسیٰ عبدالعال اور 23 سالہ حمد النحال کے ناموں سے کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ میں درجنوں اہداف پر بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے البریج میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی جب کہ مشرقی غزہ میں بھی مزاحمت کاروں کے ایک کنٹرول ٹاور پر بمباری کی گئی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق غزہ سے راکٹ حملوں‌میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی