شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی دہشت گردی میں شہداء کی تعداد 13 ہوگئی، 28 زخمی

بدھ 14-نومبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جب کہ 28 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شعبہ اطلاعات کے چیئرمین سلامہ معروف نے بتایا کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو روز کے دوران 150 حملے کیے جن میں 80 فلسطینی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

سلامہ معروف نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تعلیمی اداروں، زرعی مراکز اور فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بھی بم باری کی۔ اتوار کے روز سے اب تک قابض اسرائیلی فوج غزہ پر 150 فضائی حملے کرچکی ہے جس میں 13 فلسطینی شہید اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی بم باری سے مسمار ہونے والی "الیازجی” بلڈنگ کے ملبے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں معروف نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر تازہ جارحیت منگل کےروز شروع کی گئی جس میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔ اس  سے ایک روز پیشتر غزہ میں گھس کر اسرائیلی فوج نے 7فلسطینی شہید اور 7 زخمی کردیے تھے۔

فلسطینی عہدیدار نے شہری املاک کو تباہ کرنے اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پرصہیونی ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا بمباری کو جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دی۔

مختصر لنک:

کاپی