یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں سے 17 سال بعد رہا

جمعہ 16-نومبر-2018

اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 17 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی خضر امین ضبایا کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھتے ہیں۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر ضبایا کو 16 سال کی عمر میں حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہوں‌ نے انتہائی مشکل حالات میں رکھا گیا۔ وہ کافی عرصے تک بیمار رہے۔ اس کے دو بھائی لوئی اور فادی اتنفاضہ الاقصیٰ کے دوران جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ متعدد بھائی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھاتے رہے ہیں۔

خضر امین کو صحرائے النقب کی جیل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے اس کی رہائی عمل میں‌ لائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی