شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوانوں کی یہودی آباد کاروں‌کی بس پر سنگ باری

اتوار 18-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی نوجوانوں‌ کے ایک گروپ نے یہودی آباد کاروں کی ایک بس پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "افرات” یہودی کالونی سے آنے والی بس پر جب سنگ باری کی گئی تو وہ بیت امر کے داخلے راستے پر روک دی گئی۔ فلسطینی دیر تک یہودی آباد کاروں کی بس پر پتھرائو کرتے رہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کے کنٹرول ٹاور سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک 16 سالہ لڑکے خالد ابو عیاش کو گرفتار کرلیا۔

مختصر لنک:

کاپی