اسلامی تحریک مزحمت "حماس” کے وفد نے مصر کے دورے کے دوران غزہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی عیادت بھی کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے وفد میں موسیٰ ابو مرزوق ، حسام بدران، صلاح الدین بردویل، زکریا ابو معمر اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی بھی عیادت کی۔
حماس کے وفد کو غزہ کے زخمیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
ادھر حماس کے وفد نے قاہرہ کے دورے کے دوران مصری قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں اور غزہ میں امن وامان کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔