جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں اسیران کو غیر معیاری خوارک دیے جانے کا انکشاف

جمعرات 6-دسمبر-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو غیرمعیاری خوراک دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں قیدی خطرناک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر رافت حمدونہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو جو خوراک دی جاتی ہے وہ عالمی معیار پر پورا نہیں اترتی۔ قیدیوں کو کھانے میں دیا جانے والا گوشت، پھل اور سبزیاں مضر صحت ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں قیدی بیمار پڑنے لگتے ہیں۔

حمدونہ نے کہا کہ سنگین الزامات کے تحت قید کیے گئے فلسطینیوں کو یہودی مجرموں کے آگے سے بچا کھانا کھلایا جاتا ہے۔ قیدیوں کو دی جانے والی خوراک پروٹین سے خالی ہوتی ہے۔ کھانے میں پروتین کی مقدار 35 گرام روزانہ سے زیادہ نہیں ہوتی۔

حمدونہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلر فلسطینی قیدیوں کو نہ صرف مضر صحت خوراک دیتے ہیں بلکہ انہیں گندے برتنوں میں کھانا دیا جاتا ہے۔ پہلے ان برتنوں میں یہودی قیدیوں کو کھانا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں دھوئے بغیر ہی فلسطینی قیدیوں کو دیا جاتا ہے۔

انہوں نے اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں مین قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور غیرمعیاری خوراک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی