شنبه 03/می/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، نومبر میں‌486 فلسطینی گرفتار

بدھ 19-دسمبر-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق نومبر میں قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈائون میں 9 خواتین اور 65 بچوں سمیت 486 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

اسیران اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق قابض فوج نے نومبر میں تلاشی کے دوران 150 فلسطینی بیت المقدس سے حراست میں لیے گئے۔ کسی ایک شہر سے یہ سب سے زیادہ گرفتاریاں ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 77 اور رام اللہ سے71 فلسطینی حراست میں لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نابلس سے 36، بیت لحم سے 34، طولکرم سے 32، جنین سے 28، قلقیلیہ سے 23، طوباس سے12، سلفیت سے 8، اریحا سے چھ اور غزہ کی پٹی سے9 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
یہ رپورٹ کلب برائے اسیران، ضمیر فائونڈیشن برائے انسانی حقوق اور فلسطینی محکمہ اسیران کی جانب سے مشرکہ طور پرتیار کی گئی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 54 خواتین اور 230 بچوں سمیت 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

نومبر میں 104 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت قید کیا گیا جب کہ کل انتظامی قیدیوں کی تعداد 482 ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی