شنبه 16/نوامبر/2024

کنیسٹ نے نیتن یاھو کو وزیر دفاع کے تقرر کا مستقل اختیار دے دیا

منگل 18-دسمبر-2018

اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو وزیر دفاع کے تقرر کا مستقل اختیار دے دیا ہے۔

گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران نیتن یاھو کو وزیر دفاع کے تقرر کے بل پر رائے شماری کی گئی۔ رائے شماری کے دوران 59 ارکان نے حمایت جب کہ 56 نے اس کی مخالفت کی۔ اس طرح یہ بل معمولی برتری کےساتھ منظور ہوگیا۔

خیال رہے کہ آوی گیڈور لائبرمین کی جانب سے وزارت دفاع کے عہدے سے علاحدگی کے بعد یہ وزارت عبوری طورپر نیتن یاھو نے اپنے پاس رکھ لی تھی۔

نیتن یاھو وزارت خارجہ کا قلم دان بھی سنھبالے ہوئے ہیں۔ اس بل کے بعد نیتن یاھو اپنی پارٹی کے کسی بھی رکن کو وزارت دفاع کا عہدہ سونپ سکتے ہیں۔ اس کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ضروری نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی