شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا کا فلسطینی وکلاء پر وحشیانہ تشدد

جمعہ 21-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کے روز عباس ملیشیا نے فلسطینی وکلاء پر وحشیانہ تشدد کیا  جس کے نتیجے میں کئی وکلاء زخمی ہوگئے۔ عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کے واقعے کے بعد وکلاء نے آج جمعہ کے روز انتظامی، فوجی، فیملی اور مجسٹریٹ عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

غرب اردن میں وکلافورم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے حلحول کی مجسٹریٹ عدالت نے باہر جمع ہونے والے وکلاء پر تشدد کیا۔ عباس ملیشیا نے وکلاء پر لاٹھیاں برسائیں اور انہیں بجلی کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عباس ملیشیا کے تشدد سے متعدد وکلاء زخمی ہوگئے۔

فلسطیینی وکلاء کے نمائندہ فورم نے عباس ملیشیا کےہاتھوں تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئےبہ طور احتجاج آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور صدر عباس سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی