جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں مظاہرےروکنے کے لیے اسرائیل نے تمام وسائل استعمال کر ڈالے: ھنیہ

پیر 24-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے ک صہیونی دشمن نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہرے روکنے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کئے مگر اس کے باوجود دشمن اپنے مذمو عزائم  میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے ہفتے کے روز شہید بچے محمد الجحجوح کی تعزیتی تقریب سےخطاب کہا کہ حماس نے اسرائیلی محاصرے کودیوار پر مار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بارےمیں ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن کے فلسطینی شہدائیں کی روحیں آپس میں مل رہی ہیں اور تحریک انتفاضہ ایک نئے دور میں داکل ہوگئی ہے۔ 

خیال رہےکہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں تین فلسیطنی شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ میں عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔

جمعہ کے روز غزہ میں مسلسل 39 ویں ہفتے حق واپسی کی حمایت اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرحد پر ریلیاں نکالیں۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور چالیس کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی