فلسطینی پولیس نے غزہ کی پٹی میں ایک مشترکہ آپریشن میں منشیات کے ایک انتہائی خطرناک اسمگلر کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں انسداد بدعنوانی پولیس نے اسپیشل ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر 40 سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔
انسداد بدعنوانی پولیس کے کرنل احمد القدرہ نے کہا کہ پولیس نے غزہ شہر میں تل ھوا کے مقام پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات کے خطرناک اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔