یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی جیل سے 16 سال کے بعد دو فلسطینی شہری رہا

جمعرات 3-جنوری-2019

فلسطین کے دو شہری 16 سال کے بعد صہیونی جیل سے گذشتہ روز رہا کیے گئے فلسطینیوں میں سےایک کا تعلق غزہ اور دوسرے کا غرب اردن سے ہے۔

 فلسطینی اسیران کے لیے کام کرنے والےایک گروپ”واعد” کے مطابق صہیونی حکام نے اسرائیل کے بحری جہاز”کارین اے” پرحملے میں‌ملوث دو فلسطینیوں ریاض صالح مصطفیٰ عبداللہ قصراوی اور احمد محمد عبدالھادی خریس کو رہا کردیا گیا۔ دونوں مسلسل 16 سال تک اسرائیلی دشمن کی قید میں تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قصراوی کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہائی کے بعد الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد اس کے استقبال کیے لیے جمع تھی۔ وہاں سے اسے آبائی شہر جنین میں ایک قافلے کی شکل میں لایا گیا۔

خیال رہے کہ فروری 2002ء کو اسرائیلی فوج نے دونوں فلسطینیوں کو "کارین اے” نامی ایک بحری جہاز پرحملے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ صہیونی فوج نے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ‌کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی