یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران کا صہیونی زندانوں میں‌ نئی تحریک چلانے کا عندیہ

ہفتہ 5-جنوری-2019

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف ایک بار پھر نئی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جلادوں کےانتقامی حربوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

فلسطینی اسیران تحریک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل اسیران پرعزم، بیدار اور اللہ پر بھرپور بھروستہ اور توکل کیے ہوئے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنے حقوق کےحصول کے لیے تحریک شروع کرسکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسیران اسرائیلی ریاست کے نئے مظالم کا شکار ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کوادنیٰ درجے کےانسانی حقوق بھی میسر نہیں، حتیٰ کہ صہیونی ریاست کے وضع کردہ قوانین بھی انہیں فراہم نہیں‌ کیے جاتے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو صہیونی جیلروں کی طرف سے آئے روز نئے نئے مظالم کا سامنا رہتا ہے۔ فلسطینی شہری صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوتے ہیں۔

فلسطینی تحریک اسیران کے اس بیان پر حماس، فتح، اسلامی جہاد، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور جمہوری محاذ کے دستخط ثبت ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی