انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی مصر سے متصل بین الاقوامی گذرگاہ "رفح” کراسنگ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ سے اہلکاروں کو ہٹانے کا فلسطینی اتھارٹی کا فیصلہ قوم دشمنی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کے عوام کی بہبود کی خاطر رفح کراسنگ پر تعینات اپنےاہلکاروں کو ہٹانے کافیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ سے اہلکاروں کو ہٹانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے رفح گذرگاہ پر متعین اپنے اہلکاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر فلسطینی عوام اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔