امریکی کانگریس نے عالمی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے مہم چلانے والی "بی ڈی ایس” تحریک کے خلاف قانون سازی کی کوشش کی مگر کانگریس بی ڈی ایس کے خلاف قانون سازی میں ناکام ہوگئی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے بل پیش کیا گیا مگر ایوان میں موجود اختلافات کے باعث بل منظورنہیں کیا جاسکا۔ اس طرح اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف امریکا میں قانون منطور نہیں کیا جاسکا۔
امریکی سینٹ میں اس وقت اکثریت ڈیموکریٹس کے حامیوں پر مشتمل ہے جو اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والوں کی کھل کر مخالفت نہیں کرتے۔
ادھر ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے ری پبلیکنز پرالزام عاید کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی مخالفت اور حمایت سے فایدہ اٹھا کر لبرل اور معتدل عناصر کے ساتھ تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک میں سرگرم لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے پیش کردہ بل کی مخالفت میں 56 اور حمایت میں 44 ووٹ آئے۔