اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ‘فیس گراڈ’ ممالک کے سربراہوں سے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کریں گے۔ ڈیڑھ سال میں یہ دوسری سربراہ ملاقات ہے۔
اسرائیلی اخبار”یسرائیل ھیوم” کےمطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ویس گراڈ ممالک کےصدور کے ساتھ جلد ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا مقصد اسرائیل پر فلسطین میں یہودی آباد کاری کے لیے ڈالے جانے والے دبائو کو کم کرنا اور ایران کے معاملے میں نرمی کا مظاہرہ کرنے پر دبائو ڈالنا ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو پولینڈ، ہینگری، سلواکیا اور جمہوریہ چیک کے سربراہان القدس کا دورہ کریں گے جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔