جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے سیل کی مزاحمتی کارروائی ناکام بنا دی

منگل 15-جنوری-2019

اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ماتحت سیل کے فدائی حملے ناکام بنائے ہیں۔

عبرانی زبان  میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 10 کے مطابق جنرل آئزنکوٹ نے کہا  کہ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیوٹی ادارے اسرائیلی فوج کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ انہوں‌نے حال ہی میں غرب اردن میں حماس کے ایک مزاحمتی سیل کے اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں پر متعدد حملے ناکام بنائے۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حماس نے غرب اردن میں یہودی آبادکاروں پرحملوں کا منصوبہ بنایا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں‌نے وہ حملے ناکام بنا دیے۔ عباس ملیشیا نے غرب اردن سے حماس کے ایک مزاحمتی سیل کو پکڑنے کے بعد اس کےقبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے۔

گذشتہ برس فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے غرب ادردن میں حماس کے غاصب صہیونیوں پر 90 فی صد حملے ناکام بنائے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی