اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو بدترین مالی خسارے کا سامنا ہے۔ نیتن یاھو کی حکومت جاتے جاتے اسرائیل کو 17 ارب شیکل کے بجٹ خسارے کا تحفہ دے گی۔
اخبار”اسرائیل ٹوڈے” کے مطابق موجودہ اسرائیلی وزارت خزانہ نے آئندہ سالوں کے لیے بجٹ کی تیاری کا کام چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت اسرائیلی حکومت کو 17 ارب 40 کروڑ شیکل خسارے کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کو خدشہ ہے کہ جاری مالی سال کے دوران گذشتہ سال کی نسبت اسرائیل کا بجٹ خسارہ پانچ اعشاریہ دو فی صد تک جا پہنچے گا جب کہ اس سے قبل بجٹ خسارے اندازہ دو اعشاریہ نو فی صد لگایا تھا۔