فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں عباس ملیشیا نے ایک کارروائی کے دوران سینیر فلسطینی صحافی 33 سالہ یوسف فقیہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
"قدس پریس” کے نامہ نگار کے مطابق جمعرات کو عباس ملیشیا نے جنوبی الخلیل میں دورا کےمقام پر صحافی یوسف فقیہ کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں توڑپھوڑ کے بعد یوسف فقیہ کو حراست لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
صحافی کے بھائی نوح یوسف نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے اس کےبھائی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ضبط کرلیے۔
نوح کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا کی طرف سے اس کےبھائی کو طلبی کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ اس کی گرفتاری اچانک عمل میں لائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یوسف فقیہ کی عباس ملیشیا کے جلادوں کے ہاتھوں یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں چھ ماہ تک مسلسل پابند سلاسل رکھا گیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔