فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کرنے کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگئے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ”0404″ کے مطابق دو فلسطینی نوجوانوں نے "شعفاط” پناہ گزین کیمپ کے قریب قائم کی گئی ایک چوکی پر پٹرول بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے سلوان قصبے میں راس العامود کالونی میں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی پر پتھرائو بھی کیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر پٹرول بموں سے حملہ اکثر کیے جاتے ہیں۔ فلسطینیوں کے یہ جوابی اقدامات اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جارحیت کا نتیجہ ہیں۔