قابض صہیونی فوج کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ "عوفر” جیل کے وارڈ 17 پر قیدیوں پر دھاوا بولا اور نہتے فلسطینی اسیران پر وحشیانہ تشدد کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق "ڈرور” نامی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ جیل کے وارڈ 17 میں قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے قیدیوں کے کمروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق قابض فوج نے جیل کے 10 وارڈوں کے دروازے بند کر دیئے، جس کے نتیجے میں جیل میں قیدیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف بہ طور احتجاج فلسطینی اسیران نے کھانے کا بائیکاٹ کیا اور بھیجے گئے کھانے واپس کر دیے۔