چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرفتاری کے وقت 15 صہیونی فوجیوں‌کا فلسطینی نوجوان پر ہولناک تشدد

پیر 4-فروری-2019

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے وقت اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 سالہ فلسطینی عمار محمد شکارنہ کو 15 صہیونی فوجیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری کو 15 اسرائیلی فوجیوں‌نے وسط شب کو عمارشکارنہ کے مکان پر چھاپہ مارا اور گھر میں گھس کو لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی۔ قابض فوجیوں‌نے نہتے فلسطینی عمار شکارنہ کو وحشیانہ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہوا۔ بعد ازاں اسے ہاتھ پائوں باندھ کر فوجی گاڑی میں‌ ڈالا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر ‘عتصیون’ عقوبت خانے میں  منتقل کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حراستی مرکز میں‌ بھی 15 صہیونی جلادوں‌نے فلسطینی نوجوان پر بد ترین تشدد کیا۔

مختصر لنک:

کاپی