جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ اور مصر کےدرمیان سرنگ میں دم گھٹنے سے فلسطینی شہید

پیر 11-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ اور مصر کی سرحد پرایک سرنگ میں دم گھٹنے سے ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پولیس نے سرحد پرموجود ایک سرنگ سےایک فلسطینی کی لاش نکالنے کے بعد اسپتال منتقل کی ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت 28 سالہ صبحی ابو قرشین کےنام سے کی گئی ہے۔

غزہ میں پولیس افسر راید العکر نے کہا کہ پولیس کو سرحد پر ایک شہری کی سرنگ میں پھنس جانے کی اطلاع ملی۔ پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے سرنگ میں تلاشی شروع کی تو توانہیں ابو قرشین کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو قرشین کی موت سنرنگ میں دم گھٹنے سے ہوئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق مصری فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کی ایک سرنگ کو بمباری سے نشانہ بنانے کے ساتھ اس میں زہریلی گیس چھوڑی گئی جس کے نتیجے نیجے میں فلسطینی شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی