اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولینڈ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ پولینڈ کےوزیراعظم ماتیوش موافیٹسکی نے رواں ہفتے تل ابیب کا دورہ منسوخکردیا ہے۔ وہ اس ہفتے اسرائیل میں ہونے والی ایک سربراہ کانفرنس شرکت کرنا تھی مگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے گذشتہ روز ایک بیان نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پولینڈ کے شہر وارسا میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس کےموقع پر بنجمن نیتن یاھو نے کہا تھا کہ ‘پولینڈ’ نے دوسری عالمی جنگ کے موقع پر نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں کے قتل عام میں حصہ لیا تھا۔ ان کے اس بیان پر پولینڈ کے عوامی اور حکومتی حلقوں میں شدید ردعمل پایاجا رہا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی وزیراعظم نے اس کی وضاحت کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی مراد پولینڈ کی پوری قوم نہیں۔
عبرانی ٹی وی چینل 2 کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم ماتھیوس مورافٹیسکی نے تل ابیب کا دورہ منسوخکردیا ہے۔
ٹی رپورٹ کے مطابق پولش وزیراعظم نے نیتن یاھو کے جرمنی نازیوں کا ساتھ دینے کے الزام کے بعد تل ابیب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت ک بائیکاٹ کیا ہے۔