جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا ڈرون حملہ، 6 فلسطینی زخمی

جمعرات 21-فروری-2019

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں گذشتہ رات اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے ڈرون طیارے کی مدد سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی شہری ایک احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ ان کے قریب ایک میزائل گرایا گیا۔

بغیر پائلٹ ڈرون کی مدد سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غزہ میں طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 18 مارچ کو غزہ میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 270 فلسطینی مظاہرین شہید اور 27 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی