اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 23 سال تک پابند سلاسل رہنے والے فلسطینی تیسیر سمودی کو گذشتہ روز سزا پوری ہونے کے بعد جیل سے کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 65 سالہ تیسیر سمودی کو جنوبی الخلیل کی الظاھریہ چیک پوسٹ سے رہا کیا گیا۔ وہاں سے انہیں ایک قافلے کی شکل میں مغربی جنین کے الیامون قصبے میں ان کے گھر تک لایا گیا جہاں ان کی رہائی کی خوش میں جشن کا سماں تھا۔
خیال رہے کہ سمودی کو اسرائیلی فوج نے 1996ء کو اسرائیلی فوجیوںپر فائرنگ اور متعدد کو زخمی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا اوران پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا جہاں انہیں 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔