گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں یہودی انتہا پسندوں نے ایک اشتعال انگیز ریلی نکالی جس میں فلسطینیوں ، عربوں اور مسلمانوں کے خلاف ‘مرد باد’ کے نعرے لگائے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز نکالی جانے والی ریلی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جب کہ سڑکوں پر فلسطینیوں کو چلنے سے روک دیا گیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ احتجاجی ریلی پرانےالخلیل میں ‘سوق اللبن’ سے ہوتے ہوئے ریلی القنطر، بلدیہ اسکوائر، شاہراہ شہداء اور دیگر مقامات سے گذر کر مسجد اقصیٰ کے قریب جا کر ختم ہوئی۔ اس موقع پر اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی تھیں اور فلسطینیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں تھی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کے مطابق الخلیل شہر میں نکالی جانے والی ریلی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔