اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو روس کے دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے میں روسی صدر ولادی میر پوتین اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاھو ماسکو کے دورے کے دوران ایران کی شام میں موجودگی اور دمشق کو ‘ایس 300’ دفاعی نظام سے مسلح کرنے پر بات کریں گے۔
عبرانی نیوز ویب سائیٹ ‘0404’ کے مطابق نیتن یاھو کا دورہ روس ایرانی قیادت کے لیے ایک پیغام ہے۔ تل ابیب تہران کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ صہیونی ریاست شام میں ایران کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گی۔
اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجر تمیرھیمن اس دورے میں نیتن یاھو کے ہمراہ ہیں۔
خیال رہے کہ نیتن یاھو نے آئندہ ہفتے روس کا دورہ کرنا تھا مگر سیاسی مصروفیات اور انتخابات کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطوں کی وجہ سے ماسکو کا دورہ نہیں کر سکے۔