قابض صہیونی فوج نے 17 سال تک پابند سلاس رہنے والے ایک فلسطینی کو رہائی کے 10 دن بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق سابق اسیر عبدالرحمان محمود کو عوفرحراستی مرکز میں طلب کیا اور اسے تین گھنٹے تفتیش کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر محمود کو آئندہ منگل تک حراست میں رکھنے اور اسےعدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسیر عبدالرحمان محمود کو اسرائیلی فوج نے 10 روز قبل 17 سال پابند سلاسل رہنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا۔