جمعه 15/نوامبر/2024

اتھارٹی امریکی ،سرائیلی شہ پر ہمیں دیوار سےلگا رہی ہے: اسلامی جہاد

ہفتہ 7-اکتوبر-2023

فلسطین کیمزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے کل جمعہ کو اپنے 36 ویں تاسیس کے موقعے پر جاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کیپالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلامی جہاد نےالزام عاید کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی امریکا اور اسرائیل کی خوش نودی کے لیےاسلامی جہاد کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

 

خیال رہے کہ کل جمعہکی سہ پہراسلامی جہاد کے آغاز کے 36 ویں یوم تاسیس کی یاد میں غزہ، طولکرم، بیروتاور دمشق میں میلے کی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

 

یوم تاسیس کیتقریبات سے خطاب میں اسلامی جہاد کے رہ نما شہید طارق عزالدین کے بیٹے محمد عزالدیننے کہا کہ ہمیں آزادی کےلیے جاری عوامی مزاحمت سے روکا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

فلسطین میں اسلامیجہاد تحریک کے قیدیوں کی سپریم لیڈرشپ کونسل نے مزاحمتی محور اور فلسطینی مزاحمت کاروںسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے سخت محنت کریں اور ان کی بیڑیاںتوڑنے کے لیے ایک وقت مقرر کریں۔

 

36 ویں یوم تاسیس سے خطاب میں اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیادالنخالہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ہمیں امریکا اور اسرائیل کی خوش نودی کے لیےدیوار سے لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ فلسطینی اتھارٹی امریکا اوراسرائیل کی شہ پر ہمارے کارکنوں کا تعاقب کررہیہے۔انہیں گرفتار کرنے کے بعد حراستی مراکز مین انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

انہوں نے غرباردن میں فلسطینی مزاحمت کو مزید تقویت دینے، مسجد اقصیٰ اور القدس کے تحفظ کے لیےہر سطح پر کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

زیاد النخالہ کاکہنا تھا کہ اسرائیل نے عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے غزہ کےلاکھوں لوگوں پرکئی سال سے ناکہ بندی مسلط کررکھی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی