فلسطین اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فروری کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈائون میں 78 بچوں اور13 خواتین سمیت 569 فلسطینیوں کو حراست میں لے کر جیلوں میں ڈال دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں سب سے زیادہ گرفتاریاں مقبوضہ بیت المقدس سے کی گئی جہاں سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوںکی تعداد 229 بتائی جاتی ہے۔ اس کے بعد رام اللہ سے 73، الخلیل سے 60 اور جنین سے 54 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت لحم سے 44، نابلس سے 38، طولکرم سے 15، طوباس سے 9، سفلیت سے 5 اور اریحا سے 10فلسطینیوں کوگرفتار کیا گیا۔غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کارروائیوں میں 17 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سے 170 کو مشروط طور پر رہا کیا گیا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے القدس کے 130 فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوںکی تعداد 5700 ہے جن میں 48 خواتین، 230 بچے اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔