شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو نے جرمن ساختہ آبدوزیں مصرکو فروخت کرنے کی منظوری دے دی

پیر 18-مارچ-2019

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جرمنی سے خرید کی گئی آبدوزیں مصر کو فرروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزرارت دفاع کے سیاسی اور سیکیورٹی امور کے سابق چیئرمین عاموس گیلاد نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نے جرمنی سے خرید کی گئی آبدوزیں مصر کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

گیلاد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاھو پہلے ہی تیار تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مصری حکومت کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ خیال رہے کہ عاموس گیلاد جرمنی سے آبدوزیں خریدنے والے عہدیداروں میں شامل رہے ہیں۔

عبرانی ٹی وی چینل 13 کے مطابق عاموس گیلاد نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب اسرائیلی عدالت میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف  کرپشن کیس 3000 کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اوران کے بعض ساتھیوں پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں گھپلوں کے الزامات عاید کیے گئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی