جمعه 15/نوامبر/2024

قطر کی جانب سے غزہ میں ضرورت مندوں کے لیے بڑے امدادی پیکج کا اعلان

جمعرات 21-مارچ-2019

فلسطین میں قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے کہا ہے کہ دوحہ کی طرف سے غزہ کے ضرورت مند اور نادار شہریوں کے لیے ایک بڑا امدای پیکج شروع کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  قطری مندوب کی طرف سے پریس کو جاری ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ غزہ میں نادار شہریوں کی قوت خرید میں اضافے کے لیے فلسطینی وزارت سماجی بہبود کے توسط سے ہزاروں خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری حکومت 12 سال سے اسرائیلی محاصرے کے شکار غزہ کے عوام کی بہبود اور ان کی مدد جاری رکھے گا۔

العمادی نے کاہ کہ حالیہ عرصے کے دوران قطرنے غزہ کے غریب شہریوں میں 300 شیکل فی کنبہ کے حساسب سے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی۔ غزہ کے ضرورت مندوں میں رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ العمادی کا کہنا تھا کہ غزہ کے تمام  اضلاع کے شہریوں کو معاشی کفالت اور بہبود کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی