منگل کی شام جنوبی لبنان کے شہر صورمیں اسرائیلی قابض فوج کے طیاروں کی ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق "ایک اسرائیلی ڈرون نے صور الحش روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمبولینسیں علاقے کی طرف روانہ ہوئیں اور شہید ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں تاہم تا حال شہداء کی شناخت نہیں ہوسکی۔
لبنانی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ کار آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
منگل کی شام قابض فوج نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کی جانب سے مغربی الجلیل میں "ایڈمیٹ” کے مقام پر فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔