شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکمت عملی ناکام ہوچکی: صہیونی تھینک ٹینک

اتوار 24-مارچ-2019

اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ‌میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ کی پٹی کے حوالے سے اپنی وضع کرد’ڈیٹرنس’ پرمبنی حکمت عملی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے نیشنل سیکیورٹی اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے محاذ پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اسرائیل کی بدنامی ہوئی۔ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کو کمزور نہیں‌کیا جاسکا جس سے یہ عیاں‌ ہوگیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کی دفاعی حکمت عملی بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں اور حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی جہادی گروپوں سے نمٹنے کے لیے جو حکمت عملی وضع کی گئی تھی وہ ناکام ہوچکی ہے۔ اس لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو نئے آپشن پرغور کرنا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے تل ابیب کی طرف چند روز قبل دو میزائل داغے جو حماس کی دفاعی قوت کا واضح ثبوت ہے۔ حماس اب خطرناک ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی کےعوام پرعاید کی گئی پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی بلکہ غزہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ اس کے نتیجے میں غزہ میں حماس کی حمایت میں اضافہ ہوا۔

 

مختصر لنک:

کاپی