اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کے ایک سکول کے باہر اشک آور گیس کے شیل بڑی تعداد میں فائر کئے جس کے دھویں کے باعث درجنوں طلباء اور اساتذہ کی حالت غیر ہو گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے النہضہ سکول کے طلباء پر اس وقت بڑی تعداد میں اشک آور گیس کے شیل فائر کئے کہ جب وہ تعلیم کے حصول کے لئے اتوار کی صبح سکول جا رہے تھے۔
اشک آور گیس کے دھویں سے متاثر ہونے والے متعدد طلبا اور اساتذہ کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔
اسی دوران قابض صہیونی فوج نے الخلیل کے قریبی علاقے جبل جوهر میں فلسطینی کے گھر پر ہلہ بول دیا اور گھر کے مالک ہانی الرجبی کی جمع پونجی بھی ہتھیا لی۔
قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوبی قصبے درا میں الرجوب خاندان کے دو بھائیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا۔