دوشنبه 18/نوامبر/2024

مریض فلسطینی اسیر قید کاٹنے کے بعد صہیونی عدالت سے رہا

جمعہ 5-اپریل-2019

اسرائیلی حکام نے زیرحراست ایک فلسطینی مریض شہری کو قید کی مدت پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 40 سالہ اشرف ابو الھدیٰ کو پانچ سال کی حراست کے بعد کل جمعرات کے روز رہا کیا۔ رہائی سے قبل وہ کئی ماہ تک الرملہ جیل اسپتال میں قید رہے۔

فلسطین میں اسیران کے امور کے ادارے کے مطابق اسیر اشرف کو اسرائیلی فوج نے اپریل 2014ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد اس کی ریڑھ کی ہڈی اور جسم کےدوسرے حصوں میں شدید تکلیف شروع ہوگئی تھی اور وہ بیساکھیوں کی مدد سے چلتے رہے۔ حال ہی میں حالت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

فلسطینی محکمہ اسیران کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں 5700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 48 خواتین، 230 بچے اور 500 انتظامی قیدی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی