شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید کے 18 ویں سال میں داخل

بدھ 10-اپریل-2019

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں کی مسلسل اسیری کے 17 سال مکمل ہونے کے بعد قید کے 18 واں سال شروع ہوگیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مجدی سعود ابو الوفاء  اور صخر عبداللہ  عیسیٰ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے السیلہ الحارثیہ قصبے سے ہے۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ اسرائیلی قابض حکام نے اسیر ابو الوفاء اور صخر عبداللہ عیسیٰ  کو اس کے اہل خانہ سے ملاقات سے محروم کر رکھا ہے۔ انہیں طویل عرصے تک ایک سے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کے ساتھ قید تنہائی میں بھی ڈالا جاتا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی