دوشنبه 18/نوامبر/2024

دو فلسطینی اسیران کی مسلسل اسیری کا 18 واں سال شروع

بدھ 17-اپریل-2019

اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی اسیران کی مسلسل اسیری کے 17سال مکمل ہوگئے ہیں اور اب ان کی اسیری کا اٹھارہواں سال شروع ہوگیا ہے۔

صوت الاسریٰ ریڈیو کے مطابق دو فلسطینی اسیران کی مدت حراست 16 اپریل کو 18 ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق 39 سالہ امجد کامل محمود طقاطقہ کو عمر قید کا سامنا ہے اور ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے جب کہ 35 سالہ وائل حجازی یاسین ابو شخدم الخلیل کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسیران 16 اپریل 2002ء سے پابند سلاسل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 7000 کے قریب ہے اوران میں درجنوں فلسطینی برسوں سے زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی