جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج کا ابراہیمی مسجد پر دھاو، مغرب کی اذان سے روک دیا

ہفتہ 18-مئی-2024

جمعہ کے روزاسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی پردھاوا بولا۔ محکمہ اوقاف اسلامی کے ملازمین کو وہاں سے نکال دیا اور اذان مغرب کینماز سے روک دیا۔

الخلیل میں اوقافکے ڈائریکٹر غسان الرجبی نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ "قابض افواج نے اوقافکے ملازمین کو روکا، انہیں حرم مسجد سے باہر نکال دیا اور اذان نماز سے منع کردیا”۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "چھاپہ جمعے کے روز ایک غیر معمولی انداز میں ہوا، اور ایسا لگتا ہےکہ اس نے مسجد پر دھاوا بولنے اور اس کے تمام حصوں اور اندرونی صحنوں کا دورہ کرنےوالی ایک بڑی شخصیت کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے”۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "مقدس مقام میں داخلے پر پابندی اس وقت تک نافذ رہی جب تک کہ عشاء کینماز کا وقت نہیں ہوگیا۔

1994 کے بعد سے "اسرائیلی غاصب ریاست” نے مسجد ابراہیمی کویہودیوں اور مسلمانون کے درمیان تقسیم کررکھا ہے۔ یہودیو کے لیے 63 فیصد تقسیم حصہمختص ہے جب کہ 37 فیصد مسلمانوں کے لیے ہے۔ اس تقسیم سازش سے قبل ایک انتہا پسندیہودی نے مسجد میں نماز فجر کے وقت دہشت گردی کی کارروائی کی تھی جس مین 29 نمازی شہیدہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی