جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں توسیع اور سرمایہ کاری کے نئے منصوبے

بدھ 1-مئی-2019

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور وادی اردن میں یہودی کالونیوں‌ کی توسیع اور ان کالونیوں میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کئی نئی اسکیموں کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ‘یسرائیل ھیوم’ نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت سیاحت نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں سرمایہ کاری، ہوٹلنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ یہودی کالونیوں‌ کی توسیع کے لیے 20 فی صد سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت سیاحت کے منصوبوں کے نتیجے میں غرب اردن کی یہودی کالونیوں میں توسیع کی غیر معمولی سرگرمیوں کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے اپنے قانون کےتحت غرب اردن کی یہودی کالونیوں‌ میں‌ پرائیویٹ سیکٹر کو سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دیتا مگر یہ پہلا موقع ہے جب صہیونی وزارت سیاحت نے غرب اردن اور وادی اردن میں‌ موجود یہودی کالونیوں میں آباد کاروں کو غیرقانونی آبادیوں میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مختصر لنک:

کاپی