اسرائیل کی’عسقلان’ جیل میں پابند سلاسل اسیران کے مندوب ناصرابو حمید کی ظالمانہ منتقلی کےخلاف جیل میں کشیدگی کی فضاء پیدا ہوگئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کلب برائے اسیران کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی بھاری نفری نے عسقلان جیل پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود اسیران کے رابطہ کار ناصر ابو حمید کو حراست میں لینے کے بعد دوسری جیل میں منتقل کردیا۔ ابوحمید کی ظالمانہ گرفتاری کے خلاف فلسطینی عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ادھر اسرائیلی حکام نے عسقلان جیل کے 24 اسیران پر کینٹین کے استعمال سمیت دو ماہ تک سنیگن نوعیت کی پابندیاں عاید کی ہیں۔ قابض فوج نے اسیران کے اہل خانہ کو 500 شیکل جرمانہ کیا گیا۔