جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: جنین میں برسوں‌ پرانی 13 ہزار بارودی سرنگیں تلف

ہفتہ 1-جون-2019

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں‌ عرابہ کے مقام پر مقامی فلسطینی اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے کئی روز کی مشترکہ کارروائی کےدوران برسوں‌پہلے بچھائی گئی 13 ہزار باردی سرنگیں تلف کردیں۔

فلسطین میں بارودی سرنگوں‌سے نمٹنے کے ادارےکے سربراہ میجر جنرل اسامہ ابوحنانہ نے بتایا کہ بارودی سرنگوں کی تلفی میں بین الاقوامی تنظیم’ ہیلو ٹرسٹ’  کے ماہرین کی طرف سے تعاون فراہم کیاگیا تھا۔

انہوں‌نے بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصے کےدوران جاری رہنے والی مہم میں 13 ہزار بارودی سرنگیں تلف کی گئیں۔

انہوں‌نے بتایا کہ عرابہ کے علاقے میں بارودی سرنگوں کی بھاری مقدار نصب کی گئی تھی۔یہ بارودی سرنگیں سنہ 1967ء کی جنگ کے دوران نصب کی گئیں اور ان کے نتیجےمیں ہونے والے حادثات میں کئی فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی