اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک نوجوان کارکن اور کمانڈر ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود عبدالکریم ابو کمیل چند روز قبل وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کل بدھ کے روز زخموںکی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہید ہونے والے کمانڈر کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی شہادت کی قبولیت کی دعا کی ہے۔