اسرائیلی جیلوں میں قید 10 فلسطینی اسیران نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی 21 سالہ احسان عثمان کا تعلق غرب اردن کے شہر رام اللہ کے بیت عورالتحتا کے رہائشی ہیں۔ 48 سالہ جعفر عزالدین غرب اردن کے جنین شہر سے ہیں جن کی حراست 10 دن سے جاری ہے۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے دو سگے بھائیوں نور الدین اور محی الدین ‘بیت تکفا’ جیل میں قید ہیں۔ نور الدین 10 دن اور محی الدین تین دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الخلیل شہر کے 29 سالہ محمد الفسفوس، 30 سالہ کاید، 26 سالہ غضنفر موسیٰ ابو عطوان، 30 سالہ عبدالعزیز ولید سویطی، 27 سالہ ساید خالد النمورہ اور 30 سالہ واید عاید ربعی مسلسل دس دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔